دنیا کی سب سے خوبصورت چیز

ایک دفعہ ایک فن فئیر پر ایک بچہ اپنی دادی کے ساتھ گھومنے گیا۔

وہاں ایک جگہ ایک آرٹسٹ فیس پینٹنگ کر رہا تھا۔ بچے نے دادی سے پوچھا کہ کیا وہ بھی فیس پینٹنگ کروا لے۔ اس کی دادی نے اس کو اسکی اجازت دے دی۔ بچہ دوڑا دوڑا گیا اور باقی بچوں کے ساتھ کھڑا ہو گیا۔

اس بچے کے تمام چہرے پر فریکلز تھے، جن کو دیکھ کر باقی بچوں نے اس کا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور کہا کہ تمہارے چہرے پر اتنے فریکلز ہیں کہ پینٹنگ کے لئے تو کوئی جگہ ہی نہیں ہے۔

وہ بچہ بہت شرمندہ ہوا اور سر جھکائے خاموشی سے واپس آ گیا۔

اس کی دادی نے اس کو دیکھا اور کہا "تمہیں پتا ہے ، مجھے تمہارے فریکلز کتنے پسند ہیں۔ جب میں چھوٹی تھی تو ہمیشہ یہ دعا کرتی تھی کہ کاش میرے بھی فریکلز ہوتے، تمہارے فریکلز بہت خوبصورت ہیں۔”

بچے نے دادی کو دیکھا اور پوچھا، "واقعی؟”

"ہاں بالکل۔” اس کی دادی نے جواب دیا، ” تم کسی ایک ایسی چیز کا نام بتا دو جو ان فریکلز سے زیادہ خوبصورت ہوں۔”

اس بچے نے ایک لمحے کو سوچا، پھر دادی کو دیکھتے ہوئے مسکرایا اور بولا،” آپ کے چہرے کی جھریاں۔"

Advertisements

4 comments on “دنیا کی سب سے خوبصورت چیز

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s