سوال نامہ

چار اسٹوڈنٹس نے ساری رات پارٹی کی جبکہ اگلی صبح ان کا ٹیسٹ تھا۔

ٹیسٹ سے بچنے کے لئے انہوں نے ایک پلان بنایا، اور خستہ حال قسم کا حلیہ بنا کر پروفیسر کے پاس چلے گئے، اور اس سے کہا کہ وہ لوگ رات کو ایک شادی میں گئے ہوئے تھے جہاں سے واپسی پر ان کی گاڑی کا ایک ٹائر پنکچر ہو گیا اور انہیں اپنی کار کو دھکا لگا کر واپس آنا پڑا جسکی وجہ سے ان کی حالت بہت خراب ہے اور وہ لوگ ٹیسٹ نہیں دے سکتے۔
پروفیسر نے انکی بات ہمدردی سے سنی اور کہا کہ وہ تین دن کے بعد دوبارہ ٹیسٹ لے لے گا۔ وہ لڑکے مان گئے اور کہا کہ وہ لوگ تین دن میں ٹیسٹ کی اچھی تیاری کر لیں گے۔

تیسرے دن وہ لوگ پروفیسر کے پاس گئے اور اس سے کہا کہ وہ ان کا ٹیسٹ لے لے۔ پروفیسر نے کہا کہ ان لوگوں کا ایک اسپیشل ٹیسٹ ہوگا اور ان چاروں کو الگ الگ کمروں میں بیٹھنے کا کہا۔ کیونکہ وہ لڑکے اس دفعہ تیاری کے ساتھ آئے تھے اس لئے انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

جب ان کو سوال نامہ دیا گیا تو اس میں دو سوال تھے جن کے کل مارکس 100 تھے۔

سوال نمر 1۔۔۔۔اپنا نام لکھیں (کل نمبر 2)

سوال نمبر 2۔۔۔۔۔۔گاڑی کا کونسا ٹائر پنکچر ہوا تھا۔ (کل نمبر 98 ) ۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s