دوسروں سے موازنہ

اکثر خواتین اپنا موازنہ دوسری خواتین کے ساتھ کرتی رہتی ہیں اور انہیں بہت ساری ایسی باتیں اور چیزیں نظر آتی ہیں جن میں دوسری خاتون ان سے بہتر ہوتی ہیں- مثلا” وہ صرف 25 سال کی ہے اور اس نے یہ بھی کر لیا ہے اور یہ بھی کر لیا ہے- ہم ہزاروں باتوں میں دوسری خواتین سے موازنہ کرتے ہیں اور پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاس یہ چیز بھی نہیں ہے اور وہ چیز بھی نہیں ہے-

کہا جاتا ہے کہ دوسرے کے لان میں لگی ہوئ گھاس ہمیشہ زیادہ سبز ہوتی ہے لیکن پھر وہاں کے پانی کا بل بھی زیادہ ہوتا ہے-گھاس تو آپکے گھر میں بھی سبز ہو سکتی ہے اگر آپ اچھی گھاس لگایئں، اسکو زیادہ پانی دیں اور کھاد ڈالیں-یہ بات سمجھنے کی ہے کہ ہم کبھی بھی وہ حاصل نہیں کر سکتے جو دوسروں کے پاس ہے جب تک ہم خود ان حالات سے نہیں گزرتے جن سے وہ لوگ گزر کر آئے ہیں- لیکن یہ ایک الگ بات ہے، اصل بات یہ ہے کہ اپنا موازنہ دوسروں سے نہ کریں-

سب خواتین کے اپنے اپنے مسائل ہوتے ہیں، کسی کو رنگت کا مسئلہ ہے، کسی کا قد چھوٹا ہے، کسی کا وزن زیادہ ہے، کسی کے پاس پیسوں کی کمی ہے، کسی کا شوہر اچھا نہیں ہے تو کسی کے بچے تمیز دار نہں ہیں- وغیرہ وغیرہ-اس لیے دوسری خواتین کے ساتھ موازنہ نہ کریں اورجو آپ کے پاس ہے اس پر خوش رہیں-

کیونکہ ہمیشہ ہی کوئ زیادہ خوبصورت ہو گی، کسی کا گھر ہمیشہ آپکے گھر سے بڑا ہو گا،کسی کی گاڑی آپ کی گاڑی سے زیادہ اچھی ہو گی وغیرہ وغیرہ اور آپ کبھی بھی تمام معاملوں میں سب سے بہتر نہیں ہو سکیں گی-لیکن ہو سکتا ہے کہ جو سب سے خوبصورت خاتون ہون ان کی اپنے گھر میں قدر نہ ہو، ان میں عقل کی کمی ہو- یا اگر کسی کا گھر بہت بڑا ہےتو اس میں رہنے والوں کے دل بہت چھوٹے ہون وغیرہ وغیرہ

اسلئے جو نعمتیں اللہ نے آپکو دی ہوئ ہیں ان پر اللہ کا شکر کریں اور اپنی زندگی کو آسانی سے گزاریں

Advertisements

8 comments on “دوسروں سے موازنہ

  1. اس بلاگ سے میری معلومات میں زبردست اضافہ ھوا ھے کہ اس دُنیا میں صرف خواتین ھی خواتین بستیں ھیں -اور وہ ھی موازنہ کرتی ھیں -شُکریہ

  2. پنگ بیک: ترقی اور فلاح « سمارا کا بلاگ

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s