میڈیاملٹی ٹاسکنگ

مجھے معلوم ہے اس وقت آپ میرا بلاگ پڑھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ اور کیا کر رہے ہیں؟

کیا آپ موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟

کیا ساتھ ساتھ ٹی وی پر میچ دیکھ رہے ہیں؟

کوئی سیاسی گفتگو کا پروگرام؟

اپنے کسی دوست کو ای میل کر رہے ہیں

یا چیٹنگ میں مصروف ہیں؟

موبائل ایس ایم ایس کا تبادلہ جاری ہے؟

اگر آپ ایسے کچھ کام کر رہے ہیں تو یقیناً آپ ایک ” میڈیا ملٹی ٹاسکر” ہیں۔

ہم میں سے اکثر لوگ ملٹی ٹاسکنگ کو ایک ایسی خوبی کے طور پر سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے کم وقت میں زیادہ کام کرکے پرفارمنس اور کارکردگی Efficiency کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اور اس خوبی کا ذکر فخریہ کیا جاتا ہے۔تاہم سائنسدان اس بارے میں کچھ اور کہہ رہے ہیں۔ ان کے مطابق ملٹی ٹاسکنگ کرنے والے لوگ weaker self-control کا شکار ہوتے ہیں۔

اس بات کو اس طرح سمجھیں کہ ایسے لوگ اپنے ادرگرد کے ماحول میں ہونے والی سرگرمیوں سے بہت جلدی متاثر ہوتے ہیں، چنانچہ انہیں صرف کسی ایک کام کو مکمل توجہ دینے میں مشکل محسوس ہوتی ہے۔ کیونکہ جو توجہ کام کو چاہئے تھی وہ دوسری باتوں کی وجہ سے کم ہو جاتی ہے۔ آسان الفاظ میں دھیان کا بٹ جانا کہہ سکتے ہیں۔

اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ میڈیا ملٹی ٹاسکر اپنے ارد گرد ہونے والی ہر ایکٹیویٹی اور خبر کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور اپنے آپ کو محدود نہیں رکھتے۔ جبکہ دوسری طرح کے لوگ اپنے گول /مقصد کو حاصل کرنے کے لئے راستے میں آنے والی غیر ضروری معلومات پر دھیان نہیں دیتے۔

سائنسدانوں کے مطابق آج کل کے دور میں کسی ایک کام کی طرف اپنی توجہ مرتکز رکھنا، کسی لگژری کے مترادف ہے۔ ہم میں سے اکثر ہی بیک وقت کئی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

ان باتوں کا مقصد یہ جانچنا نہیں کہ میڈیا ملٹی ٹاسکنگ بہتر چیز ہے یا بری چیز۔ مقصد خود کو پہچاننا ہے کہ ہم خود کس جگہ کھڑے ہیں، کہیں ہماری کامیابی کے تناسب پر ہماری ملٹی ٹاسکنگ کی صلاحیت کا کوئی اثر تو نہیں پڑ رہا اور یہ کہ ہم اپنے مقصد کے حصول کے لئے کتنی سنجیدگی سے کوشش کر سکتے ہیں یا کر رہے ہیں۔

Advertisements

7 comments on “میڈیاملٹی ٹاسکنگ

  1. ملٹی ٹاسکنگ کی کم از کم ایک قسم تو ایسی ہے جس پہ میں بھی حیران ہوں۔ اس کا ذکر حال ہی میں میں نے اپنی ایک پوسٹ میں کیا ہے۔
    آپ کے بلاگ پر پھپھے کٹنی کے بلاگ سے براستہ نعیم کے بلاگ پہنچا ہوں۔ دلچسپ بلاگ لگا۔ لیکن پچھلے سال جولائی کے بعد اب جا کر آپ نے دوبارہ کچھ پوسٹس کی ہیں۔ ایک لمبا وقفہ رہا۔ امید ہے اب تسلسل سے چلے گا آپکا بلاگ۔

  2. پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ۔

    کچھ لوگوں میں بیک وقت مختلف کام سرانجام دینے کی صلاحیت ہوتی ہے، شاید وہ زیادہ اچھے ملٹی ٹاسکر ہوں گے۔ لیکن ملٹی ٹاسکنگ سے بہر حال کارکردگی میں فرق تو پڑتا ہے۔

    • میرا خود کا بھی یہی حال ہے اکثر باتیں تو میرے اوپر فٹ آتی ہیں۔ میرا خیال تھا کہ گانا سنتے ہوئے کام زیادہ اچھے طریقے سے ہوتا ہے، لیکن اب اس رائے میں کچھ تبدیلی کرنی پڑے گی۔

      پھر آپ کی طرف کیا رزلٹ رہا، کیا آپ بھی میڈیا ملٹی ٹاسکنگ کرتی ہیں یا اپنے کام پر توجہ فوکس رکھتی ہیں۔

  3. یہ سائینسداں تو کچھ بھی کہتے ہیں

    کمپیوٹر ہو یا زندگی ہو ۔۔ ملٹی تاسکنگ کو جیسے آپ نے بیاں کیا ہے وہ وجود ہی نہیں رکھتئ ۔۔ انسانی زہن بیک وقت کرتا ہمیشہ ایک ہی چیز پر کام ہے ۔۔ باقی چیزیں پیچھے چھپ کر اپنی باتی کا انتظار کرتی ہیں ۔۔ آپ کا دھیان بیک وقت دو جگہ ہو ہی نہیں سکتا ۔۔ یا مجھے کوئی بتا دے کہ کوئی ہے جو بیک وقت دو جگہ اتنی برابری سے سوچ رہا ہو ؟

    کمپیوٹر بھی ایک وقت میں ایک کام بھرپور فوکس پرائرورٹی سے کر رہا ہوتا ہے باقی کام پیچھے آگے پوتے رہتے ہیں ۔۔ ملٹی تاسکنگ میرے مطابق کمپیوٹر تو ہوتا ہی ملٹی ٹاسکنگ کے لیے ہے ۔۔ ڈی وی ڈی سے فلم دیکھو تو ملٹی ٹاسکنگ ہوتی ہے ۔۔ بیک وقت ساونڈ چلتا ہے اور گرافکس اور پلیئیر وغیرہ وغیرہ

    میرے لیے تو فٹ انسان وہی ہے جو بیک وقت جتنے بھی کام کر رہا ہو کر بس ایمان داری سے رہا ہو

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s