کہیں آپ استعمال تو نہیں ہو رہے؟

ہم سب یقیناً استعمال ہونے کی اصطلاح سے واقف ہونگے۔ زندگی میں کبھی ایسی صورتحال آ جاتی ہے جب ہم استعمال ہو جاتے ہیں، کبھی گھر والوں کے ہاتھوں، کبھی باس کے ہاتھوں ، کبھی کسی دوست کے ہاتھوں۔۔۔۔ کسی کو استعمال کرنا ایک غیر مثبت سوچ اور ایکٹیویٹی ہے۔ استعمال کرنے والا شخص جہاں دوسرے شخص کی ذاتی آزادی (اپنی مرضی سے جینے/کام کرنے کا حق) کو متاثر کرتا ہے، وہیں استعمال ہونے والا شخص، ،مایوسی، گھٹن، اور بعض اوقات خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔


یہ درست ہے کہ اکثر بڑے کام اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہیں، جنکی بنیاد خلوص نیت پر ہوتی ہے۔ تاہم کچھ کام ذاتی مفاد، انا اور لالچ کے لئے بھی کئے جاتے ہیں اور انہی کاموں میں دوسروں کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک ایسے منفی نوعیت کے کاموں یا خود کو استعمال ہونے سے بچانا بھی ایک تکنیک ہے جس کا سیکھنا/جاننا ضروری ہے۔ اس لئے جب آپ سے کسی کام کی درخواست کی جائے تو کمٹمنٹ کرنے سے پہلے کچھ وقت نکال کر اس چیک لسٹ کو دیکھ لیں اور ان کے جوابات ایمانداری سے دینے کی کوشش کریں۔

(درخواست کنندہ = ممکنہ استعمال کرنے والا شخص)

اگر ان میں سے چند بھی سوالات کا جواب ہاں میں ہے تو ذرا ٹھہریں اور دوبارہ سے تمام باتوں اور درخواست کنندہ کا جائزہ لیں۔ تسلی نہ ہونے پر "نا” کہنا سیکھیں، یہی بہترین حل ہے۔


1-کیا درخواست کنندہ شخص آپ کی گاہے بہ گاہے مدد تعریف کرتا رہتا ہے، خصوصاً آپ کی قابل قدر صلاحیتوں، علم، تجربے وغیرہ سے متعلق؟


2- کیا آپ یکدم اس شخص کے اچھے/ بہترین دوست Buddy,Pal etc بن گئے ہیں؟


3- کیا وہ زیادہ تر گفتگو آپ کا نام لے کر کرتے ہیں ؟


4-وہ اکثر آپ کو دیکھ کر مسکراتے ہیں لیکن ان کی مسکراہٹ انکی آنکھوں تک نہیں پہینچتی ؟


5-کیا وہ آپ کے کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں، لیکن جلد ہی گفتگو یا توجہ اپنے کسی کام کی طرف مبذول کرا لیتے ہیں ؟


6-کیا آپ کو خوش کرنے کی غیر ضروری کوشش کی جاتی ہے، خوشامد، تحائف کا تبادلہ وغیرہ۔


7-کیا کام نکل جانے پر آپ کے ساتھ ان کا رویہ تبدیل ہو جاتا ہے ؟ (تاہم لمبے عرصے تک استعمال ہو سکنے کی صورت

میں ممکن ہے کہ رویہ تبدیل نہ ہو۔)

8-کیا جس کام کی درخواست کی گئی ہے وہ ضروری/ درست ہے؟

9-کیا کام کے مقصد کے بارے میں تفصیلات جاننے پر غیر واضح جوابات ملے ہیں؟


10-کیا ایسے کام کی درخواست کی گئی ہے جو آپ عموماً نہیں کرتے؟


11-کیا جس کام کی آپ سے درخواست کی گئی ہے وہ آپ نہیں کرنا چاہتے؟


12-کیا آپ سے کسی غیر قانونی/ غیر اخلاقی/ کسی کے خلاف کام کرنے کی درخواست کی گئی ہے؟

13-کیا کوئی اور شخص درخواست کنندہ کی مدد نہیں کرنا چاہتا؟


14-کیا آپ کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کام میں باقی لوگ بھی مدد کریں گے اگر آپ درخواست کنندہ کی مدد کا وعدہ کر لیں؟


15- کیا درخواست کنندہ آپ کی ایمانداری اور نیک نیتی کے جزبات سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہے۔


16-کام میں تبدیلی یا گڑبڑ ہونے کے خدشے سے ہی درخواست گزار آپ کو سخت سست سناتا ہےیا کسی قسم کی سزا وغیرہ ؟


17-کیا یہ کام سیکرٹ ہے؟ (اگرچہ بہت سے کام اعلانیہ نہیں ہوتے ، تاہم ان کے پیچھے وجوہات ہوتی ہیں۔ کیا اس کام کے پیچھے موجود وجہ آپ کو معلوم ہے؟)

18-آپ اس کام کے لئے بہترین انتخاب نہیں ہیں؟ (اگر آپ سے کوئی ایسا کام کرنے کا کہا گیا ہے جو انتہائی اختلافیہ خفیہ یا مشکل ہے تو ہوشیار ہو جائیں ہو سکتا ہے درخواست کنندہ خود کو چھپا کر آپ کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلانا چاہ رہا ہو)

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s