ملاح کی دعا

ایک بوڑھے ملاح کے پاس کچھ مسافر آئے۔ انہوں نے ملاح سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی کشتی پر دریا پار کروا دے۔ ملاح راضی ہو گیا۔ مسافر کشتی میں سوار ہو گئے۔ ملاح نے سفر شروع کرنے سے پہلے خیریت سے سفر تمام ہونے کی دعا مانگی۔ موسم بہت خوشگوار تھا اور پانی پرسکون تھا۔ مسافروں نے ہنسنا شروع کر دیا اور بوڑھے ملاح کا مذاق اڑانے لگے، جو اتنے اچھے اور پرسکون موسم میں دعائیں کر رہا تھا۔ لیکن ملاح نے ان کی باتوں کا کوئی اثر نہیں لیا، دعا مکمل کرنے کے بعد اس نے کشتی چلانی شروع کر دی۔

ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا تھا کہ اچانک موسم تبدیل ہوگیا۔ ہواؤں کی رفتار تیز ہوتے ہوئے طوفانی ہونے لگیں۔ کشتی بری طرح ڈولنے لگی۔ مسافر یہ دیکھ کرگھبرا گئے اور انہوں نے دعائیں مانگنی شروع کر دیں۔ انہوں نے ملاح سے بھی درخواست کی کہ وہ اجتماعی دعا میں ان کے ساتھ شریک ہو جائے۔

ملاح نے کہا، "جب میں نے دعا مانگی تھی تب پانی پرسکون تھا، اب اس کا مزاج طوفانی ہے ۔۔۔۔۔ میں اپنی کشتی اور سفر کی طرف توجہ دوں گا۔”

اس کہانی میں ایک سبق پوشیدہ ہے کہ اچھے دنوں میں خدا کو یاد رکھو، اور خدا برے دنوں میں تمہیں یاد رکھے گا۔

اگر آپ ملاح کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟

Advertisements

9 comments on “ملاح کی دعا

  1. میں بھی وهی کرتا جو ملاح نے کیا
    وھ سابق چیف جسٹس کے ابا جی قومی شاعر نے کها تھا ناں جی
    گر پڑے ناداں سجدے میں جب وقت قیام آیا
    تو جی قیام کے وقت قیام اور سجدے کے وقت سجدھ
    ورنه پنجابی کا ایک محاورھ ہے
    ویلے دیاں نمازاں تے کویلے دیاں ٹکراں
    معنی جو وقت پر ادا هو وھ تو نماز باقی کی زمین پر ٹکریں مارنے والی بات ہے

  2. اللہ نہ کرے ہم اس طوفانی سمندر میں موجود کشتی میں ہوتے! مجھے جان بڑی پیاری ہے اور آپ کا سوال کافی ہولناک ہے!

  3. میں ملاح کبھی نہیں ہوتی کیونکہ مجھے تو کشتی میں سفر سے ڈر لگتا ہے ۔۔ 😦 لیکن کسی بھی خطرے کے وقت اللہ کا یاد آنا فطری بات ہے ۔۔ سبق بہت اچھا ہے ہم لوگ واقعی صرف برے وقت میں یاد کرتے ہیں اللہ کو ۔۔ اچھائی اور آزمائش دونو اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں دونوں چیزوں میں اللہ کو یاد رکھنا چاہیئے ۔۔

  4. فیڈ بیک کا بہت شکریہ۔ کیونکہ اس سے ایک ہی معاملے کو کئی نئے زاویوں سے دیکھنے اور سمجھنے میں بہت مدد ملی۔ جزاک اللہ۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s