مصحف از نمرہ احمد

مصحف از نمرہ احمد

مصحف نمرہ احمد کا لکھا ہوا ناول ہے جو خواتین ڈائجسٹ میں مارچ 2011 سے قسط وار شائع ہوا۔۔۔

مصحف یعنی قرآن۔۔۔ نام سے ہی ظاہر ہے کہ اس کہانی کا مرکزی خیال قرآن کے اردگرد گھومتا ہے۔ یہ ناول ایک لڑکی کی کہانی ہے جس کے والد کے انتقال کے بعد گھر جائداد پہ لالچی چچا تایا نے قبضہ کرکے ماں بیٹی کو ان کے جائز حق سے نا صرف محروم کر دیا ہے بلکہ ان کے ساتھ گھر میں نوکروں جیسا سلوک بھی کر رہے ہیں۔۔۔ اس سلوک سے نالاں وہ لڑکی اپنی زبان سے سب کا دوبدو مقابلہ کرتی ہے۔۔۔

انہی حالات میں اسے ایک انجان لڑکی اسے قرآن دیتی ہے جسے وہ ناسمجھی میں واپس کر دیتی ہے۔ اور اس کے بعد اس پہ پریشانیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔۔ کچھ مشکلات سہنے کے بعد اس کا تعلق قرآن سے بن جاتا ہے اور وہ اپنی زندگی کے تمام مسائل کے حل کے لئے قرآن کی طرف رجوع کرتی ہے۔۔ اور پھر آگے اس کی زندگی کی مکمل کہانی ہے۔۔

ناول میں قرآن سے مدد لینے کا خیال یقیناً بہت عمدہ ہے۔۔۔ لیکن کہانی میں کوئی نیا پن نہیں ہے۔۔ جگہ جگہ قرآن کی تفسیر پیش کی گئی ہے جو بہت سے مقامات پہ غیر ضروری محسوس ہوتی ہے۔ کردار کے ساتھ ہونے والے واقعات میں کچھ بھی نیا، اچھوتا پن نہیں ہے بلکہ ڈائجسٹوں میں بارہا شائع ہونے والے واقعات ہی ایک دفعہ پھر دہرا دئے گئے ہین۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی پرانے لکھے ہوئے ناول میں قرآن پاک کی تفسیر شامل کرکے اسے نئے ناول کا روپ دے دیا گیا ہے۔۔ اپنے اچھے تھیم کے باوجود یہ ناول کسی قسم کا اثر چھوڑنے میں ناکام رہا اور مصنفہ کی طرف سے بار بار قرآن سے رجوع کرنے والی بات سے قرآن کا تاثر کتاب ہدایت کی جگہ کسی فالنامے (خدانخواستہ) کا سا آتا ہے۔

Advertisements

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s