The Reluctant Fundamentalist by Mohsin Hamid

The Reluctant Fundamentalist by Mohsin Hamid

ترجمہ: بنیاد پرست
مترجم: ندیم اختر (ماہنامہ ون اردو)

پاکستان میں آج کل اردو میں لکھے جانے والے اچھے ناولز اور کتابوں کی کافی کمی ہے۔۔ کافی عرصے سے نئے لکھنے والے سامنے نہیں آ رہے۔۔۔ لیکن ترجمے کی فیلڈ میں بہت عمدہ کام ہو رہا ہے۔۔ تقریباً تمام مشہور اور عمدہ غیر ملکی ناولوں کا اردو زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے حتیٰ کہ وار اینڈ پیس جیسے ضخیم ناول کا اردو ترجمہ بھی دستیاب ہے۔۔

تراجم کی فہرست دن بدن طویل ہوتی جا رہی ہے اور اسی لسٹ میں اگلا نام ہے بنیاد پرست کا، جو محسن حامد کے انگریزی ناول دی ریلکٹنٹ فنڈا مینٹلسٹ کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ ندیم اختر صاحب نے کیا ہے اور ماہ نامہ ون اردو میں دو سال تک مستقل چھپنے کے بعد حالیہ شمارے میں اس ترجمے کی آخری قسط پیش کی گئی ہے۔

یہ پورا ناول لاہور کی ایک شام کی کہانی ہے جو کہانی کا مرکزی کردار ایک اجنبی امریکی کے ساتھ گزارتا ہے جو اس کردار کے خیال میں خود غیر مجفوظ سمجھ رہا ہے اور اس علاقے اور وہاں کے لوگوں کی عادات سے ناواقف ہے۔ وہ اپنے علاقے کا تعارف کرانے کے ساتھ ساتھ اپنی امریکہ میں گزرای ہوئی زندگی کے بارے میں بھی تفصیلی بتاتا ہے کہ کس طرح اس نے ایک امریکی فرم میں نوکری حاصل کی، اس کے لئے محنت کی۔۔۔ اور 911 کے واقعے کا اس پہ کیا اثر ہوا، اس کی خاتون دوست کس طرح کی تھی وغیرہ۔۔۔

اس ناول میں محسن حامد نے بہت عمدگی سے مرکزی کردار کے اندر آنے والی تبدیلیوں کا بیان کیا ہے کہ کس طرح ایک انتہائی عمدہ جاب اور کیرئیر کے ساتھ وہ نیو یارک کی سوسائٹی میں ضم ہو جاتا ہے۔۔ اس کا مقصد زندگی میں کامیابی حاصل کرنا اور آگے سے آگے بڑھنا تھا لیکن 911 کے واقعے کے بعد وہ دل میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ اور اس کے بعد ہونے والے واقعات سے دل برداشتہ ہوتا چلا جاتا ہے اور بالآخر اپنے کیرئیر کو چھوڑ کے پاکستان واپس آ جاتا ہے اور ایک یونیورسٹی میں پڑھانا شروع کر دیتا ہے۔

اپنی بنیاد پرستی کے اعتراف کے ساتھ ساتھ جس طرح وہ اپنے پرانے باس اور کمپنی کی تفصیلات بیان کرتا ہے اس سے امریکی بنیاد پرستی پہ بھی روشنی پڑتی ہے اور پڑھنے والا یہ سوچنے پہ مجبور ہوتا ہے کہ بنیاد پرستی تو سب کی جڑوں میں ہے۔

پڑھنے کے لئے یہاں جائیں۔

Advertisements

2 comments on “The Reluctant Fundamentalist by Mohsin Hamid

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s