روح کی پاکیزگی

 

پلوٹینس (Plotinus) ایک یونانی مفکر تھا وہ کہتا ہے

"آپ کیسے ایک پارسا روح میں جھانکیں گے اور اس کی دلربائی کے بارے میں کیسے جھانکیں گے؟”

"اپنی ذات کی جانب رجوع کریں اور دیکھیں اور اگر آپ اپنے آپ کو خوبصورتی سے مزین نہ پائیں تب اس عمل کا مظاہرہ کریں جس عمل کا مظاہرہ ایک مجسمہ ساز کرتا ہے تاکہ وہ اپنے مجسمے کو خوبصورتی سے مزین کر سکے۔ وہ یہاں سے کاٹتا ہے۔ وہاں سے کاٹتا ہے، تراش خراش سر انجام دیتا ہےوہ یہاں سے ہموار بناتا ہے وہاں سے ہموار بناتا ہے وہ اس لائن کو ہلکا کرتا ہے اس لائن کو نمایاں کرتا ہے۔ حتیٰ کہ اس کا مجسمہ ایک خوبصورت چہرے کا مالک بن جاتا ہے۔ لہٰذا آپ بھی یہی کچھ کریں۔ وہ سب کچھ کاٹ ڈالیں جو فاضل ہے۔ جو کچھ ٹیڑھا ہے اسے سیدھا کریں اور کچھ بدنما ہے اسے خوشنما بنائیں۔ خوبصورتی کو نمایاں کرنے کے لئے محنت کریں اور اپنے مجسمے پہ اس وقت تک چھینی چلاتے رہیں جب تک یہ خوبصورتی کا پیکر نہ بن جائے اور یہ چمک نہ اٹھے اور آپ نیکی اور پارسائی کا نمونہ بن جائیں۔

جب آپ یہ جان جائیں گے کہ آپ کامل بن چکے ہیں۔ جب آپ کا وجود صاف شفاف اور پاک صاف ہو جائے۔ اب کچھ بھی باقی نہیں بچا جو آپ کے اندرونی اتحاد کو پارہ پارہ کر سکے۔ آپ ایک حقیقی فطرت کے ساتھ ساتھ صادق اور سچا پاتے ہیں آپ سراپا روشنی بن جاتے ہیں اور جب آپ اس حالت کو پہنچتے ہیں اب آپ اپنے تمام تر اعتماد کو یکجا کریں۔ قدم آگے بڑھائیں۔ ایک قدم مزید آگے بڑھائیں۔ اب آپ کو کسی رہنما کی ضرورت نہیں ہے۔”

Advertisements

2 comments on “روح کی پاکیزگی

  1. بی بی ۔ کامل تو کوئی انسان نہیں ہو سکتا ۔ انسان کو جتنا ہونا چاہیئے وہ اللہ نے بنایا ہے مگر انسان مختلف قسم کی پنیریاں لگا کر اپنے حال کو بگاڑ لیتا ہے ۔ پھر جب یہ پنیریاں تناور بن جاتی ہیں تو انہیں جڑ سے اکھیڑنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ اللہ مجھے سیدھی راہ پر قائم کرے
    http://www.theajmals.com

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s