WordPress trophies…

WordPress trophies

"ورڈ پریس پہ بلاگنگ کرتے ہوئے کچھ عرصہ ہو چلا ہے۔ یہ کچھ عرصہ یقیناً سالوں پہ محیط ہے۔ ورڈ پریس پہ بلاگنگ کا آغاز سن 2009 میں کیا۔ اس کے بعد سے یہ سلسلہ ایسا شرع ہوا کہ اپنی تقریباً ہر تحریر ہی اس بلاگ پہ پیش کی ہے۔ یہ دو طرفہ عمل رہا ہے۔ ایک طرف جہاں مجھے اپنے خیالات کے اظہار کا موقع ملا ہے وہیں پڑھنے والوں کے کمنٹس نے اس اظہار کی تحریک دی ہے۔ اپنے بلاگ کی ورق گردانی کرتے ہوئے آج میں اتفاق سے ورڈ پریس کے ایک ایسے فیچر سے متعارف ہوئی ہوں جس کا مجھے پہلے علم نہ تھا۔ یہ فیچر ورڈ پریس ٹرافی کا ہے۔ وہاں یہ دیکھ کے مجھے حیرت ہوئی کہ دو ٹرافیاں میرے حصے میں بھی آئی ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک ٹرافی سال مکمل ہونے پہ ملی ہے جسے Anniversary trophy کہا گیا ہے۔ یقیناً یہ بلاگ اس کا حقدار ہے کیونکہ اب تو اس کی عمر پانچ سال ہونے والی ہے۔ دوسری ٹرافی "Follow trophy” ہے اور یہ اس بلاگ کو 20 سے زیادہ Followers ہونے کی وجہ سے ملی ہے۔ بلاگنگ کا سفر تو جاری و ساری ہے۔ دیکھتے ہیں کہ آگے ورڈ پریس کس کس ٹرافی سے نوازتا ہے۔ ذیل میں ان ٹرافیوں کی تصویر شئیر کر رہی ہوں۔ آپ بھی اپنی اپنی ٹرافیاں ہمارے ساتھ شئیر کریں۔ 🙂

Trophies-2013

Advertisements

3 comments on “WordPress trophies…

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s