یہ رزق حلال کمانے والے

السلام علیکم

یہ تصاویر آپ میں سے کئی لوگوں نے دیکھی ہوں گی۔ ان تصاویر میں جہاں سیلاب کی مشکلات نظر آ رہی ہیں وہیں مخلوق خدا بھی نظر آ رہی ہے۔ سیلاب کی مشکلات اور پریشانیاں اپنی جگہ ہیں، لیکن مجھے سب سے زیادہ ان لوگوں کی ہمت اور جذبے نے متاثر کیا ہے جو اس مشکل وقت میں بھی محنت کرکے رزق حلال کمانے کے لئے مشقت کر رہے ہیں اور کسی امداد کی آس پہ نہیں بیٹھے ہوئے۔ پڑھنا جاری رکھیں

Advertisements

کہیں آپ استعمال تو نہیں ہو رہے؟

ہم سب یقیناً استعمال ہونے کی اصطلاح سے واقف ہونگے۔ زندگی میں کبھی ایسی صورتحال آ جاتی ہے جب ہم استعمال ہو جاتے ہیں، کبھی گھر والوں کے ہاتھوں، کبھی باس کے ہاتھوں ، کبھی کسی دوست کے ہاتھوں۔۔۔۔ کسی کو استعمال کرنا ایک غیر مثبت سوچ اور ایکٹیویٹی ہے۔ استعمال کرنے والا شخص جہاں دوسرے شخص کی ذاتی آزادی (اپنی مرضی سے جینے/کام کرنے کا حق) کو متاثر کرتا ہے، وہیں استعمال ہونے والا شخص، ،مایوسی، گھٹن، اور بعض اوقات خوف میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ پڑھنا جاری رکھیں

میڈیاملٹی ٹاسکنگ

مجھے معلوم ہے اس وقت آپ میرا بلاگ پڑھ رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ اور کیا کر رہے ہیں؟

کیا آپ موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں؟

کیا ساتھ ساتھ ٹی وی پر میچ دیکھ رہے ہیں؟

کوئی سیاسی گفتگو کا پروگرام؟

اپنے کسی دوست کو ای میل کر رہے ہیں

یا چیٹنگ میں مصروف ہیں؟

موبائل ایس ایم ایس کا تبادلہ جاری ہے؟ پڑھنا جاری رکھیں

دوسروں سے موازنہ

اکثر خواتین اپنا موازنہ دوسری خواتین کے ساتھ کرتی رہتی ہیں اور انہیں بہت ساری ایسی باتیں اور چیزیں نظر آتی ہیں جن میں دوسری خاتون ان سے بہتر ہوتی ہیں- مثلا” وہ صرف 25 سال کی ہے اور اس نے یہ بھی کر لیا ہے اور یہ بھی کر لیا ہے- ہم ہزاروں باتوں میں دوسری خواتین سے موازنہ کرتے ہیں اور پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پاس یہ چیز بھی نہیں ہے اور وہ چیز بھی نہیں ہے- پڑھنا جاری رکھیں