Kite runner by Khalid Hussaini

اس ناول کے مصنف خالد حسینی ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن اب طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ افغانستان، افغانی کلچر وغیرہ کے بارے میں جاننے کے بارے میں ایک اچھا تفصیلی ناول ہے۔۔ ناول کی کہانی افغانستان کے آخری تین چار عشروں کے حالات کی اچھی عکاسی ہے اور عام انسانوں کی زندگی پہ پڑنے والے اثرات پہ تفصیلی روشنی ڈالتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

صرف درست ٹیوننگ کی ضرورت ہے۔۔۔ جنگ سنڈے میگزین 12 جون 2011

السلام علیکم

میرا یہ مضمون آج کے جنگ سنڈے میگزین میں شامل ہوا ہے۔ آپ لوگوں کے لئے یہاں شئیر کر رہی ہوں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

بادلوں کا سفر

یہ افسانہ سہ ماہی ادبی جریدے "سمت” کے شمارہ نمبر 20 میں شامل ہوا ہے۔

بادلوں کا سفر

بادلوں کا سفر

سمندر سے نزدیکی کی وجہ سے ہوا میں نمی کی مقدار زیادہ تھی۔ درجہ حرات اگرچہ زیادہ نہیں تھا لیکن نمی کی وجہ سے حبس کا احساس تھا۔ بدلیاں آسمان پر اڑتی پھرتی تھیں۔ وہ کبھی سورج کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتیں اور کبھی چاند کے ساتھ اٹھکیلیوں میں مشغول ہو جاتیں۔ ہوا کے جھونکے انہیں جھولا جھلاتے ہوئے کہیں سے کہیں پہنچا دیتے۔ اور وہ اپنی شوخیوں اور دھن میں اس قدر مگن تھیں کہ انہیں ایک لمحے کو بھی یہ خیال نہیں آیا کہ ذرا رک کر نیچے زمین پہ بھی جھانک کر دیکھ لیں، جہاں شہر کے باسی ان پر نظریں جمائے بیٹھے تھے، اس آس میں کہ کھل کر نا سہی، پھوار کی طرح ہی ان کے جھلسے ہوئے جسموں پر یہ بدلیاں برس جائیں۔ کو پڑھنا جاری رکھیں