The old man and the sea by Ernest Hemingway

The old man and the sea by Ernest Hemingway

ارنسٹ ہمنگ وے کے مشہور ناول کا اردو ترجمہ "بوڑھا اور سمندر” کے نام سے ابن سلیم نے کیا ہے۔۔۔ یہ ناول مصنف کا بہترین ناول شمار کیا جاتا ہے جس پہ اسے نوبل انعام بھی مل چکا ہے۔

سو سے کچھ زیادہ صفحات پہ مشتمل یہ کہانی ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی نشست میں باآسانی مکمل کی جا سکتی ہے۔ کہانی کا انداز سادہ ہے اور بنا کسی کنفیوژن کے یہ قاری کو اپنے ساتھ سفر پہ لئے جاتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

The Reluctant Fundamentalist by Mohsin Hamid

The Reluctant Fundamentalist by Mohsin Hamid

ترجمہ: بنیاد پرست
مترجم: ندیم اختر (ماہنامہ ون اردو)

پاکستان میں آج کل اردو میں لکھے جانے والے اچھے ناولز اور کتابوں کی کافی کمی ہے۔۔ کافی عرصے سے نئے لکھنے والے سامنے نہیں آ رہے۔۔۔ لیکن ترجمے کی فیلڈ میں بہت عمدہ کام ہو رہا ہے۔۔ تقریباً تمام مشہور اور عمدہ غیر ملکی ناولوں کا اردو زبان میں ترجمہ ہو چکا ہے حتیٰ کہ وار اینڈ پیس جیسے ضخیم ناول کا اردو ترجمہ بھی دستیاب ہے۔۔

تراجم کی فہرست دن بدن طویل ہوتی جا رہی ہے اور اسی لسٹ میں اگلا نام ہے بنیاد پرست کا، جو محسن حامد کے انگریزی ناول دی ریلکٹنٹ فنڈا مینٹلسٹ کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ ندیم اختر صاحب نے کیا ہے اور ماہ نامہ ون اردو میں دو سال تک مستقل چھپنے کے بعد حالیہ شمارے میں اس ترجمے کی آخری قسط پیش کی گئی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

آپریشن جیرونیمو از برگیڈیئر ریٹائرڈ شوکت قادر

آپریشن جیرونیمو از برگیڈیئر ریٹائرڈ شوکت قادر

ترجمہ: عبدالقادر (روزنامہ امت)

انگریزی زبان میں لکھی گئی یہ کتاب اسامہ بن لادن کے قتل کے موضوع کا احاطہ کرتی ہے اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پہ شائع ہوئی ہے۔ مصنف عسکری اور سیاسی تجزیہ نگار ہیں اور اسی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اس کتاب میں انہوں نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی اور اس کی ہلاکت کے بارے میں اٹھنے والے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

Kite runner by Khalid Hussaini

اس ناول کے مصنف خالد حسینی ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے لیکن اب طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ افغانستان، افغانی کلچر وغیرہ کے بارے میں جاننے کے بارے میں ایک اچھا تفصیلی ناول ہے۔۔ ناول کی کہانی افغانستان کے آخری تین چار عشروں کے حالات کی اچھی عکاسی ہے اور عام انسانوں کی زندگی پہ پڑنے والے اثرات پہ تفصیلی روشنی ڈالتی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں