بری عورت کی کتھا از کشور ناہید

بری عورت کی کتھا از کشور ناہید

یہ حالیہ تازہ ترین کتاب ہے جو میں نے پڑھی ہے۔۔۔ یہ کشور ناہید کی اپنی آپ بیتی ہے لیکن اس کو انہوں نے کہانی سے زیادہ فلسفے کے انداز میں لکھا ہے اور حالات و واقعات کو بیان کرنے سے زیادہ ان کا تجزیہ بیان کیا ہے۔

اس میں ان کی مشکلات کا بیان ہے اور عمومی انداز میں ہمارے معاشرے میں ایک بچی سے لے کر لڑکی اور عورت تک جو مشکلات پیش آتی ہیں کو پڑھنا جاری رکھیں

آپریشن جیرونیمو از برگیڈیئر ریٹائرڈ شوکت قادر

آپریشن جیرونیمو از برگیڈیئر ریٹائرڈ شوکت قادر

ترجمہ: عبدالقادر (روزنامہ امت)

انگریزی زبان میں لکھی گئی یہ کتاب اسامہ بن لادن کے قتل کے موضوع کا احاطہ کرتی ہے اور اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پہ شائع ہوئی ہے۔ مصنف عسکری اور سیاسی تجزیہ نگار ہیں اور اسی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے اس کتاب میں انہوں نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی اور اس کی ہلاکت کے بارے میں اٹھنے والے سوالوں کے جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔ کو پڑھنا جاری رکھیں

ذلتوں کے مارے لوگ از فیودور دوستوفیسکی

"
  The insulted and humiliated by Fyodor Dostoyevskyکا اردو ترجمہ "ذلتوں کے مارے لوگ”، ظ۔ انصاری صاحب نے کیا ہے۔

کرداروں کے نام روسی ہونے کی وجہ سے شروع میں ان کو سمجھنے اور ان سے تعلق بنانے میں کچھ وقت لگتا ہے۔۔ لیکن جب کہانی سے ربط بن جاتا ہے تو 400 سے زائد صفحات کی اس کتاب کو مکمل پڑھے بغیر چھوڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔

کہانی کے عنوان سے ہی ظاہر ہے کہ اس میں ان لوگوں کی کہانی ہے جنہیں دنیا میں امیروں اور طاقتور لوگوں کے ہاتھوں ذلت اٹھانا پڑی۔۔۔ اس میں اولاد کے ہاتھوں والدین کو ہونے والی حزیمت کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔۔۔ کو پڑھنا جاری رکھیں